📢 میڈیا سیل ڈی پی او آفس سوات
آج کی تازہ خبر میڈیا سیل کے ساتھ
آج کی تازہ خبر میڈیا سیل کے ساتھ
| تاریخ | زمرہ | ذیلی زمرہ | خبری خلاصہ |
|---|---|---|---|
| - | اخلاقی جرائم | فیس بُک /واٹس ایپ | کوئی خبر نہیں |
| 2026-06-06 | پولیس سے متعلق | فیس بُک /واٹس ایپ | خراب موسمی صورتحال کے پیشِ نظر ٹورازم پولیس کالام مختلف مقامات خصوصاً دریاؤں اور ندی نالوں کے کناروں پر سیاحوں کو حفاظتی ہدایات جاری کر رہی ہے اور انہیں پانی کے قریب جانے سے گریز کرنے کی تلقین کر رہی ہے۔ ( اپریٹر:اسد اقبال )
سوات میں یہ جو کچھ نئے نئے امیر ہونے والے لوگ رات کے وقت آتش بازی میں بڑے بڑے بم (پٹاخے) چلاتے ہیں، کیا ان کے لیے قانون بالکل خاموش ہے؟ کیا یہ صرف ٹوپک تماچے (پاپ کارن/بھٹے) بیچنے والوں کو ہی پکڑیں گے؟ میں ایک سادہ سا انسان ہوں، کوئی مجھ سے ناراض نہ ہو۔"تورگل ( اپریٹر:اسد اقبال )
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ السلام علیکم۔ یہ پشتونوں اور بالخصوص سوات کے لوگوں کے ساتھ بہت بڑا فراڈ ہو رہا ہے۔ کبھی مظاہرے کے نام پر ان کے کریڈٹ بیلنس (پیسے) لوٹے جاتے ہیں، تو اب انہیں یورپ کے نام پر لوٹا جا رہا ہے۔ یہ جو کنسلٹینسی (Consultancy) کھلی ہوئی ہیں، ان میں سے کچھ سوات کی مارکیٹوں میں بھی موجود ہیں۔ ہمارے بہت سے معصوم نوجوان یورپ کے چکر میں ان کے ہتھے چڑھے ہوئے ہیں۔ یہاں پر انہوں نے جو لسٹ بنائی ہوئی ہے، اسے دیکھیں۔ پہلے ایڈمیشن فیس (Admission Fees) مانگتے ہیں، پھر یونیورسٹی فیس، پھر ایمبیسی فیس، پھر منسٹری آرڈر، پھر پاسپورٹ اور ویزا دیکھنے کے بعد پیسے، پھر اسلام آباد ایئرپورٹ سے نکلنے کے لیے، پھر جارجیا ایئرپورٹ سے نکلنے کے لیے... یہ جو جارجیا کے جعلی کاغذی کارروائی والے لوگ ہیں، انہوں نے لاکھوں روپے کے حساب سے یہ رقم رکھی ہوئی ہے اور لوگ یہ رقم ان کو دے دیتے ہیں، اپنے قیمتی اثاثے بیچ کر یا قرضہ لے کر۔ تو یورپ جانے کے دو طریقے ہیں۔ ایک یہ کہ آپ یورپ کے کسی ملک میں ڈائریکٹ چلے جائیں، اس میں تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔ لیکن یہ جو جارجیا کے نام پر لوگ بلائے جا رہے ہیں اور یہ جو بندہ (دانش صاحب) اس کے بارے میں بات کر رہا ہے، یہ جو کنسلٹنٹ (Consultants) بیٹھے ہوئے ہیں، ان کو پیسے مت دیں۔ اگر کوئی یہ ویزا دے رہا ہے تو یہ سب جعلی ہے، سب جھوٹ ہے۔ خدارا! اپنے پیسے اس طرح ضائع مت کریں، یہ آپ کے پیسے ہضم کر جائیں گے اور پھر یہ پیسوں کی ریکوری بھی نہیں ہوتی۔ تو جارجیا کے نام پر جو لوگوں کو یورپ بھیجنے کا جھانسا دیا جا رہا ہے، یہ تمام کنسلٹنٹس فراڈ ہیں، دھوکا ہیں، اور لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔" نوٹ: ویڈیو کے نیچے دکھائی گئی تحریر میں رقم کی تفصیلات (ٹوٹل 26 لاکھ 73 ہزار روپے) درج ہیں جن کا ذکر فیاض ظفر اپنی گفتگو میں کر رہے ہیں۔فیاض ظفر ( اپریٹر:اسد اقبال )
|
| - | تفریحی سرگرمیاں | فیس بُک /واٹس ایپ | کوئی خبر نہیں |
| 2026-06-06 | چوری /ڈکیتی | فیس بُک /واٹس ایپ | چو ر پہچاننے میں مدد کریں۔ ننگولئ تحصیل کبل Go پیٹرول سٹیشن سے چو ر موبائل چو ر ی کرکے لے گیا ہے۔ جو کوئی پہچانتا ہو رابطہ کریں۔ ( اپریٹر:اسد اقبال )
|
| 2026-06-06 | حادثات | فیس بُک /واٹس ایپ | سوات: بریکوٹ کے علاقے شموزو میں موٹر سائیکل اور موٹر کار کے درمیان تصادم، 23 سالہ نوجوان زخمی۔ سوات: کنٹرول روم ریسکیو 1122 سوات کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی. ( اپریٹر:اسد اقبال )
مرغزار روڈ گلیگرام کے پہاڑ پر آگ لگی ہے، آگ پھیلنے کا خدشہ ہے، علاقے کے عوام ریسکیو حکام سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ ( اپریٹر:اسد اقبال )
سوات: اپر سوات کے علاقے گوالیرئ میں سوزوکی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم دو افراد زخمی۔ ( اپریٹر:اسد اقبال )
ملم جبہ روڈ سیر تلیگرام جیپ کھائی میں گرنے سے خواتین اور مرد شدید زخمی ( اپریٹر:اسد اقبال )
|
| - | دہشت گردی | فیس بُک /واٹس ایپ | کوئی خبر نہیں |
| 2026-06-06 | زیادہ رجحان والے خبریں | فیس بُک /واٹس ایپ | اگر واقعی پانچ سال پہلے وفات پانے والا شخص ضمانت گزار بنا ہے، تو لگتا ہے سوات میں اب صرف زندہ نہیں، مردے بھی قانونی کارروائیوں میں حصہ لینے لگے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ غلطی کہاں ہوئی۔ ( اپریٹر:اسد اقبال )
سلطان علی خان کے مطابق کوزہ بانڈئی میں ایک منشیات فروش کی ضمانت ایسے شخص کے نام پر دی گئی ہے جو پانچ سال قبل وفات پا چکا ہے ۔ اگر یہ دعویٰ درست ہے تو یہ نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں بلکہ عدالتی نظام کے لیے بھی ایک سنگین سوال ہے ۔ لگتا ہے سوات میں اب زندہ ہی نہیں، مردے بھی ضمانتیں دینے لگے ہیں۔ صحافی پرویز عالم پاپا ( اپریٹر:اسد اقبال )
|
| - | سیاسی سرگرمیاں | فیس بُک /واٹس ایپ | کوئی خبر نہیں |
| 2026-06-06 | ضلعی انتظامیہ سے متعلق | فیس بُک /واٹس ایپ | کانجو ٹاؤن شپ میں بجلی کی آنکھ مچولی، پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا تحصیل کبل کے علاقے کانجو ٹاؤن شپ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر کر دیے ہیں۔ مسلسل بجلی کی بندش کے باعث علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، جس سے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ( اپریٹر:اسد اقبال )
امن نیوز کے بیورو چیف سہراب خان، پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ملاکنڈ ڈویژن کے صدر ملک شاہ ایوب، صدر ڈاکٹر امتیاز خان کی ہدایات پر فوکل پرسن ملاکنڈ ڈویژن جاوید خان کی ایم پی اے افشاں حسین سے اہم ملاقات سوات/ملاکنڈ ڈویژن: امن نیوز کے بیورو چیف سہراب خان، پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ملاکنڈ ڈویژن کے صدر ملک شاہ ایوب اور صدر ڈاکٹر امتیاز خان کی خصوصی ہدایات اور مشاورت کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ملاکنڈ ڈویژن کے فوکل پرسن جاوید خان نے رکن صوبائی اسمبلی افشاں حسین سے ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران درشخیلہ سوات سے تعلق رکھنے والی گمشدہ بچی ریشما کے کیس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاوید خان نے ریشما کیس کے حوالے سے عوامی تشویش، متاثرہ خاندان کی مشکلات اور اس حساس معاملے میں جلد از جلد حقائق سامنے لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن اس کیس کو انسانی حقوق کے تناظر میں انتہائی اہم سمجھتی ہے اور متاثرہ خاندان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ ایم پی اے افشاں حسین نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ ریشما کیس کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہ کر حقائق سامنے لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کے تحفظ اور ان کے حقوق کا دفاع ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور کسی بھی متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ فوکل پرسن جاوید خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن، امن نیوز اور سول سوسائٹی کے نمائندے اس معاملے کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 12 تاریخ کو متوقع احتجاج سے قبل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئے گی اور عوام کو حقیقت سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں سے ہماری اپیل ہے کہ وہ اس کیس کی تحقیقات کو مزید تیز کریں تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔ آخر میں جاوید خان نے تمام سماجی تنظیموں، میڈیا نمائندوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ریشما کیس کے حوالے سے تعاون جاری رکھیں اور انصاف کے حصول کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مشترکہ کوششوں سے اس کیس کے اہم حقائق سامنے آئیں گے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔ منجانب:جاوید خان فوکل پرسن، پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ملاکنڈ ڈویژن ( اپریٹر:اسد اقبال )
ڈپٹی کمشنر بر سوات سہیل احمد خان، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ، تحصیل میونسپل آفیسر خوازہ خیلہ زاہداللہ خان، اور تحصیل چیئرمین خوازہ خیلہ آفتاب علی خان کی ہدایت پر ٹی ایم اے خوازہ خیلہ کا سینیٹیشن اسٹاف مختلف پوائنٹس پر صفائی کے عمل میں مصروف ہے۔ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے صفائی کا عمل مسلسل جاری ہے اور عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہا ہے۔ ( اپریٹر:اسد اقبال )
سوات میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہوتے ہی ایل پی جی کی قیمتیں خودساختہ طور پر بڑھا دی گئیں۔ ( اپریٹر:اسد اقبال )
سوات: کانجو تا کبل بائی پاس ایوب پل کے قریب روڈ پر تارکول بچھانے کا کام جاری ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے اور شہریوں کو عارضی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ٹریفک وارڈن پولیس سوات کے جوان موقع پر موجود ہیں اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانے کے لیے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ تمام شہریوں اور ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ متبادل راستوں کا استعمال کریں، ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ( اپریٹر:اسد اقبال )
|
| - | طلباء وطالبات کے متعلق | فیس بُک /واٹس ایپ | کوئی خبر نہیں |
| 2026-06-06 | گُمشدگی | فیس بُک /واٹس ایپ | گمشدگی بلال ولد شرافت على سكنه منگلور بخت مند محله یکم جون صبح دس بجے سے فضا گھٹ کے قریب لاپتہ ہوا ہے جس کسی کو اس کے بارے معلومات بوتواس نمبر پر رابطہ کریں۔ 03433742282 ( اپریٹر:اسد اقبال )
گمشدگی ولی اللہ ولد اکبر خان سکنہ تھیلئ ٹانگار سے کل رات سے لا پتہ ہے اگر کسی نے دیکھ لیا تو اس نمبر پر رابطہ کرے شکریہ03466260509 ( اپریٹر:اسد اقبال )
گمشدگی ھر عام و خاص کو مطلع کیا جاتا ھے کہ مسما تہ ساجدہ ولد بخت زمان سکنہ املوک ٹل مرغزار بعمر 13/12 سال کل مورخہ 2026۔06۔05 کو بوقت تقریبا 05:00 بجے گھر خود سے نکل کر تاحال گھر خود واپس نہیں لوٹی ھے۔جس کو بھی اندریں سلسلہ معلومات حاصل ھوجائے تو مندرجہ ذیل موبایئل نمبرات پر اطلاع دیکر ثواب دارین حاصل کرے۔شکریہ (1) 03429341244 (2)0946865099 (3)03429612782 ( اپریٹر:اسد اقبال )
گمشدگی کبل۔۔ کانجو ٹاون شپ۔۔ رفیع اللہ ولد نجیب اللہ سکنہ کانجو ٹاون شپ گذشتہ روز گھر سے نکل کر واپس نہیں آیا ہے اگر کسی کو رفیع اللہ کے متعلق کوئی معلومات ہوں تو برائے مہربانی 03430901471 / 03469415030 پر رابطہ کریں۔۔شکریہ ( اپریٹر:اسد اقبال )
|
| - | مذہبی اُمور | فیس بُک /واٹس ایپ | کوئی خبر نہیں |
| - | مذہبی جرائم | فیس بُک /واٹس ایپ | کوئی خبر نہیں |
| 2026-06-06 | منشیات | فیس بُک /واٹس ایپ | سوات: منشیات کے خلاف تین روزہ مہم میں سوات پولیس کی کامیاب کارروائیاں, 164 منشیات فروش گرفتار، 1096 گرام آئس، 30 کلو گرام چرس، 122 گرام ہیروئن اور 99 لیٹر شراب برآمد سوات () ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے احکامات کے عین مطابق منشیات کے خلاف 3 روزہ مہم کے دوران سوات پولیس نے ضلع بھر میں مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 164 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1096 گرام آئس، 30 کلو گرام چرس، 122 گرام ہیروئن اور 99 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ ترجمان سوات پولیس ( اپریٹر:اسد اقبال )
بچوں کو آئس جیسے خطرناک نشے میں مبتلا کرکے انہیں جرم کی دنیا میں دھکیلنے والے گینگ مینگورہ شہر میں سرگرم ہیں۔ ایک متاثرہ بچے کی دردناک کہانی سن کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ مسئلہ کس قدر سنگین ہوچکا ہے۔صحافی پرویز عالم ( اپریٹر:اسد اقبال )
منشیات کے خلاف تین روزہ مہم میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن منشیات فروش ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں آئس، چرس، ہیروئن اور شراب برآمد سوات پولیس کا عزم: منشیات سے پاک ضلع سوات ( اپریٹر:اسد اقبال )
سوات میں موت کے سوداگروں نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی،مٹہ کے علاقے ڈیران پٹے میں آئس کے نشے میں مبتلا نوجوان زیارت گل نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ( اپریٹر:اسد اقبال )
عام عوام شکرگزار ھیں کہ منشیات فروشی کی خلاف سوات پولیس کے کاروائیوں میں تیزی ائی ھے لیکن عوام کچھ تحفظات کا اظھار بھی کررھے ھیں جس میں ایک یہ سوال بھی عوام نے اٹھانا شروع کیا ھے کہ گزشتہ تین دن میں منشیات فروشی کی خلاف اپریشن میں اب تک گرفتار 164 منشیات فروشوں میں سے کوئی صف اول کا بڑا مقبول ڈیلر گرفتار نھیں ھواھے وہ ڈیلران جن کے منشیات کے اڈوں سے منوں کے حساب سے منشیات سوات میں سپلائی ھوتی ھے لھذا عوام کا مطالبہ ھے کہ بڑے بڑے منشیات فروشوں پر ھاتھ ڈالا جائیں اور ان کا نیٹ ورک توڑدیا جائے پینے والے نشے کے عادی لوگوں کی گرفتاریاں منشیات فروشوں کی گرفتاریاں شمار نھیں ھوتے نامور بڑے بڑے ڈیلروں کو گرفتار کی جائیں ( اپریٹر:اسد اقبال )
پورے سوات میں آئس اور منشیات کی تباہی کے خلاف آوازیں اٹھیں، نعرے لگے، جلسے ہوئے، جلوس نکلے اور احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے؛ لیکن اسمبلی کے اراکین نے گویا قسم کھا رکھی ہے کہ اسمبلی میں قانون سازی کے لیے بات کرنا یا قرارداد پیش کرنا تو بڑی بات ہے، وہ منشیات فروشی کے خلاف "اف" تک نہیں کریں گے، نہ ہی کوئی بیان جاری کریں گے۔ قوم پوچھتی ہے کہ کیا وہ منشیات کی لعنت کو قوم کی نئی نسل کی تباہی نہیں سمجھتے، یا پھر وجہ کیا ہے؟ سلطان علی خان ( اپریٹر:اسد اقبال )
|